ملک بھر میں نو مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ آج ہوگا

شائع 05 مئ 2020 07:21pm
فائل فوٹو

ملک بھر میں نو مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ آج ہوگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین نے بتدریج لاک ڈاؤن میں نرمی کی پالیسی اپنانے کی تائید کردی۔لاک ڈاؤن میں نرمی کا حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں لاک ڈاؤن جلد ختم ہو۔ تاہم احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔کاروبارتو کھل جائیں گے لیکن ضابطہ کار پرعملدرآمد کرانا ہوگا۔

 وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ لاک ڈاؤن اور کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

 ارکان نے لاک ڈاؤن نرم کرنے کا مشورہ دیا ۔ کابینہ نے بتدریج لاک ڈاؤن میں نرمی کی پالیسی کی تائید کی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ چاہتا ہوں لاک ڈاؤن جلد ختم ہو۔ تاہم احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ کاروبارتو کھل جائیں گے لیکن ضابطہ کار پرعملدرآمد کرانا ہوگا۔

 اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بریفنگ دیتے ہوئے  کہا کہ وزیراعظم کاروبارمرحلہ وار کھولنا چاہتے ہیں۔

 حکومت نے اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ کہا کوروناپراپوزیشن سیاسیت کرناچاہتی ہے۔

 کابینہ اراکین نے ایک ماہ کی تنخواہیں کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔

 وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی بھی منظوری دے دی۔